آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری
👁️ 66 بار دیکھا گیا
آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20ارب روپے گرانٹ کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ مزید 1لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کے سیکیورٹی چارجز کی مد میں 1ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دے دی، ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے رقم ایف سی بلوچستان کو ادا کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کے ساتتھ ساتھ ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کے لیے 27 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو چینی برآمد کرنے پر ایڈوانس میں بینکنگ چینل سے رقوم منگوانا ہوں گی۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ صرف گنے کے کسانوں کو واجبات ادا کرنے والی ملز ہی چینی برآمد کر سکیں گی جبکہ چینی کی 145 روپے فی کلو ریٹیل پرائس برقرار رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
ریٹیل پرائس 145 روپے فی کلو پر برقرار رکھنے کی شرط ختم کیے جانے کے بعد ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت ہونے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں ملک میں موجود ایک لاکھ ٹن اضافی شوگر برآمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
اس سے قبل گزشتے ہفتے ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں بھی تاجکستان کو حکومتی سطح پر 40 ہزار ٹن چینی برآمد کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت پہلے ہی گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کر چکی ہے۔
حکومت نے ملک میں چینی کی کمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اس کی برآمد پر چار سال تک پابندی عائد رکھی تھی لیکن گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے یہ پابندی ہٹالی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C