اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا
👁️ 140 بار دیکھا گیا
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا
روم (ڈیلی اردو) یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے اپنے معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔ یہ بات اطالوی خاتون وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل 14 اپریل کے روز کہی۔
ملکی دارالحکومت روم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جارجیا میلونی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا وہ معاہدہ، جس کی خود بجود تجدید ہو جانا تھی، اب معطل کر دیا گیا ہے۔
صنعتی طور پر ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کے رکن اٹلی کی سربراہ حکومت جارجیا میلونی نے کہا کہ ان کی حکومت نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں پائے جانے والے موجودہ تنازعات کی وجہ سے کیا ہے۔
اٹلی یورپ میں اسرائیل کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک
وزیر اعظم جارجیا میلونی دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی حکومت کی سربراہ ہیں اور اٹلی کو روایتی طور پر یورپ میں اسرائیل کے قریب ترین اتحادیوں میں سے ایک سمجھا جاتا رہا ہے۔
تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران روم حکومت کی طرف سے اسرائیل پر اس کی فوج اور فضائیہ کے ہمسایہ ملک لبنان پر مسلسل اور ہلاکت خیز حملوں کی وجہ سے شدید تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔
لبنان پر ان اسرائیلی حملوں کے مجموعی طور پر لاکھوں متاثرین میں وہاں اقوام متحدہ کے مینیڈیٹ کے تحت فرائض انجام دینے والے اطالوی فوجی دستے بھی شامل تھے۔
ملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق جارجیا میلونی نے شمالی اٹلی کے شہر ویرونا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’موجودہ صورت حال کی روشنی میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خود بخود تجدید معطل کر دی جائے۔‘‘
معاہدے کی معطلی کے نتائج
اطالوی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اس دوطرفہ معاہدے کی معطلی کا ایک نتیجہ یہ بھی ہو گا کہ اب اٹلی اسرائیل کے ساتھ فوجی تربیتی شعبے میں کوئی تعاون نہیں کرے گا۔
وزارت دفاع کے اس ذریعے نے، جسے میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں تھا، روئٹرز کو بتایا کہ جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ اس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ پیر 13 اپریل کو کیا اور یہ فیصلہ وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی، وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو اور نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا۔
روئٹرز کے مطابق اٹلی کی حکومت کے اس فیصلے پر اسرائیلی موقف جاننے کے لیے جب اسرائیل میں وزارت خارجہ سے تحریری درخواست کی گئی، تو اس کا کوئی فوری جواب نہ دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C