اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
👁️ 327 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
اورکزئی (ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع اپر اورکزئی کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شميم گروپ اور لشکر اسلام کے شاہین گروپ سے وابستہ افراد کے درمیان مبینہ جھڑپ میں لشکر اسلام کے چار ارکان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان ایک نوجوان سے متعلق تنازع کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اپر اورکزئی کے میر کلام خیل علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان مبینہ طور پر لشکر اسلام سے وابستہ افراد کے پاس موجود تھا۔ ٹی ٹی پی شميم گروپ کے افراد کی جانب سے اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کے دوران دونوں گروہوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، جو بعد ازاں مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں لشکر اسلام شاہین گروپ سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بعد میں ان کی لاشیں میر کلام خیل کے علاقے ہلکی کڈہ کے قریب سور ڈنڈ گاؤں سے ملیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے بعد ٹی ٹی پی شميم گروپ کے افراد ہلاک ہونے والے افراد کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ضلع خیبر سے بتایا جاتا ہے اور وہ لشکر اسلام کے شاہین گروپ سے وابستہ تھے۔
یہ واقعہ قبائلی اضلاع میں سرگرم مسلح گروہوں کے درمیان موجود باہمی اختلافات اور رقابت کی ایک اور مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں مختلف گروہوں کے درمیان اثر و رسوخ، وسائل اور دیگر معاملات پر پہلے بھی مسلح تنازعات کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
تاہم واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مکمل شناخت اور تنازع کی دیگر تفصیلات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C