25/August/2025

اپر دیر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 پاکستانی طالبان ہلاک، 7 اہلکار زخمی

👁️ 412 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اپر دیر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 پاکستانی طالبان ہلاک، 7 اہلکار زخمی

اپر دیر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 پاکستانی طالبان ہلاک، 7 اہلکار زخمی

واشنگٹن (ش ح ط  ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ایک دہشت گرد کی نعش برآمد کر لی گئی جبکہ دیگر کی تلاش اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف) اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ کے علاقوں میں آپریشن شروع کیا۔

 

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اہم مقامات اور نقل و حرکت کے راستوں پر چوکیاں قائم کر دی گئیں۔ اس مقصد کے لیے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی فعال کیا گیا۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق علی الصبح سلام کوٹ کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران ایک مقامی شہری بھی ہلاک ہوا، جبکہ سات پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

مقامی قبائل اور عوام نے آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے فورسز کی کارروائی کو سراہا۔

 

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بتایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C