اگر اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کرینگے، برطانوی وزیرِاعظم
👁️ 477 بار دیکھا گیا
اگر اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کرینگے، برطانوی وزیرِاعظم
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور دو ریاستی حل پر پیش رفت نہ کی تو برطانیہ آئندہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لے گا۔
یہ اعلان وزیرِاعظم سٹارمر نے پیر کے روز کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “بھوکے فلسطینی بچوں کی تصاویر زندگی بھر ہمارے ساتھ رہیں گی۔”
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی نہ کی، امداد کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا، مقبوضہ مغربی کنارے کو غیرقانونی طور پر ضم کرنے کا عمل بند نہ کیا اور دو ریاستی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز نہ کیا، تو برطانیہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں کرے گا۔
اسرائیل کا سخت ردِعمل
برطانوی اعلان پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ:> “سٹارمر حماس جیسے شیطانی دہشت گردوں کو انعام دے رہے ہیں اور ان کے متاثرین کو سزا۔ آج اسرائیل کی سرحد پر ایک جہادی ریاست، کل برطانیہ کے لیے خطرہ بنے گی۔”
سٹارمر کا مؤقف
برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ اسرائیل اور حماس میں کوئی برابری نہیں، اور برطانیہ حماس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ: تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے،جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرے، تسلیم کرے کہ وہ غزہ کی حکومت میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی، اور اپنا اسلحہ ڈال دے۔
سٹارمر نے کہا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے قبل صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اگر اسرائیل نے شرائط پوری نہ کیں تو برطانیہ اپنا فیصلہ ستمبر میں کر دے گا۔
عالمی دباؤ اور بدلتی صورتحال
غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی برادری کا دباؤ اسرائیل پر بڑھ رہا ہے۔ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ “غزہ میں حقیقی بھوک ہے، اور یہ معاملہ اب مزید نظرانداز نہیں ہو سکتا۔”
اب تک 140 سے زائد ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے اس حوالے سے سفارتی قدم اٹھایا۔ فرانس نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C