اگلی بار 60 بھارتی جنگی جہاز: ایئر وائس مارشل شہریار خان کا جوابی پیغام
👁️ 406 بار دیکھا گیا
اگلی بار 60 بھارتی جنگی جہاز: ایئر وائس مارشل شہریار خان کا جوابی پیغام
کراچی (ڈیلی اردو ) پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص چھ ستمبر کی یاد تازہ کرتا ہے، اور اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے 0-60 ہوگا۔
یہ بات انہوں نے سنیچر کی صبح کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایئر وائس مارشل نے کہا، “دفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی، آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ چھ ستمبر وہ دن ہے جب مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ایئر وائس مارشل نے یہ بھی بتایا کہ قدرتی آفات اور ریسکیو آپریشن کے دوران بھی پاک فضائیہ ہر لمحہ پیش پیش رہی اور پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
ٹرمپ کا بیان: پاک-بھارت جنگ بندی کی اہمیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن بہت ضروری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی گئی، یہاں تک کہ دونوں ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران چھ سے سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر شدت پسند حملے کے بعد انڈیا نے کہا تھا کہ 6-7 مئی کی درمیانی شب کو اس نے پاکستان میں شدت پسندوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، جسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔ اس آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9203 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C