ایران-امریکہ جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششں جاری ہے، پاکستان
👁️ 234 بار دیکھا گیا
ایران-امریکہ جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششں جاری ہے، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں حالیہ شدت کے باوجود وہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مذاکراتی حل کی حمایت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ حملوں اور جوابی کارروائیوں کے بعد حالات امید افزا نظر نہیں آتے، تاہم پاکستان نے امن کوششوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا، ’’نئی جھڑپوں کے بعد پُرامید رہنا آسان نہیں، لیکن ہم نے امید نہیں چھوڑی اور اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو قبل از وقت ناکام قرار نہیں دینا چاہیے اور اس حوالے سے رابطے بدستور جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ تمام متنازع امور کا حل سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے جمعرات کو ایران پر نئے حملے کیے، جس کے جواب میں تہران نے بھی جوابی کارروائی کی۔
امریکی قیادت ایران پر الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کو طول دے رہا ہے۔
طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ حالیہ دنوں میں تہران کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی قیادت کو وزیراعظم پاکستان کا خصوصی پیغام اور خط پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رابطے پاکستان کی جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C