ایران برطانیہ کشیدگی: برطانیہ کا خلیج میں دوسرا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان
👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایران برطانیہ کشیدگی: برطانیہ کا خلیج میں دوسرا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان
لندن + تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی/ مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکام نے خلیج کی جانب دوسرا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسلح ایرانی کشتیوں کی جانب سے تیل بردار جہاز کو دھمکانے کے بعد تہران کے سمندر کے قریب عارضی طور پر 2 بحری جہاز تعینات رہیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے کہا کہ یہ اقدام پہلے سے طے شدہ تبدیلی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کے لیے اہم ترین راستوں میں سے ایک میں برطانوی بحریہ کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان برطانوی حکومت کی جانب سے ایران کے قریب سمندری حدود میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے چند دن بعد کیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ‘ایچ ایم ایس ڈنکن’ کو خطے میں بحری سیکیورٹی کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، جبکہ ‘ایچ ایم ایس مونٹروس’ کو مرمت اور عملے کی تبدیلی کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایم ایس ڈنکن کی تعیناتی کا حکم چند دن پہلے جاری کیا گیا تھا کہ عارضی طور پر خلیج عمان میں 2 بحری جہاز ایک ساتھ موجود ہوں گے۔
گزشتہ روز ایچ ایم ایس مونٹروس نے برطانوی تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے والی 3 ایرانی کشتیوں کو خبردار کیا تھا۔
برطانیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی بحریہ کا جہاز ‘ایچ ایم ایس مونٹروس’ آبنائے ہرمز میں برٹش ہیریٹیج نامی کمرشل کشتی کے ساتھ موجود تھا۔تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کی جانب سے تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے کا الزام مسترد کردیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ اسپین کے جنوبی علاقے میں برطانیہ کے زیر قبضہ علاقے ‘جبل الطارق’ میں ایرانی تیل بردار ٹینکر کو تحویل میں لینے کے بعد پیش آیا تھا۔
ایران نے تیل بردار ٹینکر تحویل میں لیے جانے کو غیر قانونی مداخلت قرار دیا تھا لیکن جبل الطارق کے حکام نے کہا تھا کہ کارگو یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی طرف رواں دواں تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 419 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C