ایران: خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث پانچ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
👁️ 116 بار دیکھا گیا
ایران: خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث پانچ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی)اسلامی جمہوریہ ایران میں پانچ افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایرانی عدالت کے مطابق گزشتہ سال ملک کے شمال مغرب میں ان پانچوں ملزمان نے ایک خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ‘میزان پر شائع ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان مجرمان نے مئی 2022ء کے دوران ایک خاتون کو ایرانی شہر مرند سے اغوا کیا اور پھر متاثرہ خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ویب سائٹ میزان کے مطابق خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے اس واقعے کے ٹھیک چار روز بعد ایک ملزم کو ملک کے مشرقی صوبے آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ کئی دیگر جرائم میں بھی ملوث تھا۔
گزشتہ ماہ ایران میں ان تین افراد کو بھیپھانسی دے دی گئی تھی، جنہوں نے ایک خاتون کو جعلی کاسمیٹک سرجری کلینک میں لے جا کر بے ہوش کیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ میزان کے مطابق یہ افراد ایرانی صوبے حرمزگان میں بھی سال 2021ء کے دوران خواتین پر جنسی حملے کرنے کی سازشوں میں ملوث رہے تھے۔
انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران ایران میں پھانسی کے رجحان میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال چین کے بعد ایران میں سب سے زیادہ پھانسی کی سزاؤں پرعمل درآمد کیا گیا تھا۔ ایران میں سال 2022 ء کے دوران کم از کم 582 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس بھی تہران حکومت اب تک کم از کم 282 افراد کو پھانسی دے چکی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال جون تک دی جانے والی پھانسی کی سزاؤں سے تقریبا دوگنا زیادہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4826 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2322 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C