ایران روس کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے، امریکا
👁️ 116 بار دیکھا گیا
ایران روس کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکہ نے کہا ہے کہ ایسی علامات ہیں کہ روس اور ایران اپنے فوجی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران روس کا سب سے بڑا فوجی پشت پناہ ہے، اور ایران پہلے ہی روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے توپ خانے اور ٹینکوں کے راؤنڈ فراہم کر چکا ہے۔
پٹیل نے کہا کہ اگست سے، ایران نے روس کو 400 سے زیادہ بغیر پائلٹ کے چلنے والے جہاز یا UAVs فراہم کیے ہیں،جو بنیادی طور پر ’’شاہد ‘‘ قسم کے ہیں، اور روس نے ان میں سے زیادہ تر UAVs یا ڈرون یوکرین کے اندر اس ملک کے اہم نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے ہیں۔
پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس تعاون کا گہرا ہونا نہ صرف یوکرین کے لیے ایک دھمکی اور ایک خطرہ ہے۔بلکہ یہ روس کے پڑوسیوں، ایران کے پڑوسیوں اور عالمی برادری کے لیے بھی بڑی دھمکی اور خطرہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پیر کو بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ روس ایران تعلقات روس کو یوکرین میں مزید لوگوں کو مارنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جب کہ ایران کو فوجی سازوسامان کا ذخیرہ کرنے اور اپنے پڑوسیوں کے لیے زیادہ خطرہ پیدا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C