21/May/2026

ایران سے افزودہ یورینیم لے کر تباہ کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 958 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران سے افزودہ یورینیم لے کر تباہ کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ

ایران سے افزودہ یورینیم لے کر تباہ کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم لے کر اسے تباہ کرے گا اور تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے پاس موجود یورینیم کو قبضے میں لے کر ختم کر دے گا، کیونکہ اسے اس کی ضرورت نہیں۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اس کے نتیجے میں خطے اور دنیا میں سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C