ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
👁️ 149 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
تہران(ڈیلی اردو) ایران میں حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے مبینہ جاسوسی اور حساس فوجی تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان کے مطابق حسین بیداران کو جاسوسی اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کردی تھی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بیداران نے وسطی ایران کے صوبہ اصفہان میں موجود حساس فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق معلومات موساد کو فراہم کیں اور اس کے بدلے مالی فائدہ حاصل کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے ایران میں سزائے موت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق 19 مارچ کے بعد ایران میں قومی سلامتی سے متعلق الزامات کے تحت کم از کم 56 افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔
ایرانی حکام سزائے موت کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی قانون کا حصہ اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیتے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے ادارے منصفانہ عدالتی کارروائی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C