ایران میں ایک اور ریسلر ”مہدی علی حسینی” کو پھانسی دیدی گئی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
ایران میں ایک اور ریسلر ”مہدی علی حسینی” کو پھانسی دیدی گئی
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں ایک اور ریسلر کو قتل کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پھانسی دے دی گئی ہے۔ گذشتہ پانچ ماہ میں یہ دوسرے ریسلر ہیں جنھیں تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔ ان سے پہلے چیمپئن ریسلر نوید افکاری کو سُولی دے دی گئی تھی۔ ان کی پھانسی پر عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایران کے مقامی اخبار عصرِ جنوب کے مطابق 30 سالہ مہدی علی حسینی کو جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں واقع شہر دیزفل کی جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔
مہدی حسینی کو 2015ء میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق انھوں نے ایک 22 سالہ نوجوان کو مسلح ڈکیتی کے دوران میں قتل کردیا تھا۔
فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مخالف میڈیا ان کے ریسلر ہونے کے جھوٹے دعوے کررہا ہے۔ اس نے مقامی ریسلنگ کمیٹی کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے کہا ہے کہ مصلوب ریسلر نہیں تھا۔
اسی ماہ ایران میں مہدی حسینی کی پھانسی رکوانے کے لیے ایک مہم چلائی گئی تھی۔ اس میں چھے مرتبہ کے عالمی چیمپئن حامد سوریان سمیت متعدد ایرانی پیشہ ور ریسلروں نے حصہ لیا تھا۔
ایران میں حکام نے ستمبر 2020ء میں 27 سالہ چیمپیئن ریسلر نوید افکاری کو تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ امریکا اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ان کی پھانسی کی مذمت کی تھی۔
ایرانی حکام نے نوید افکاری پر 2018 میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران میں ایک سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا تھا لیکن خود افکاری اور ان کے خاندان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ انھوں نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ نوید افکاری سے تشدد کے ذریعے اقبالِ جُرم کرایا گیا تھا۔
نوید افکاری کی طرح مہدی حسینی کی پھانسی پر بھی ایرانیوں نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایرانی نظام کے بعض ناقدین نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے ایران پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنان کی خبری ویب گاہ ’’ہرانا‘‘کے مطابق ایران میں 2020ء میں 236 شہریوں کو مختلف الزامات میں قصوروار قرار دے کر پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا تھا اور 95 کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہرانا کی ویب سائٹ کو ایران کے انسانی حقوق کے علمبردار اجتماعی طور پر چلا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C