ایران میں حکومت کی تبدیلی عرب ریاستوں کے مفاد میں کیوں نہیں؟
👁️ 217 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومت کی تبدیلی عرب ریاستوں کے مفاد میں کیوں نہیں؟
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل 13 جنوری 2026 کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل‘‘ پر لکھا تھا، ''ایرانی محبِ وطن عوام احتجاج جاری رکھو اور اپنے اداروں پر قبضہ کرو، مدد راستے میں ہے۔‘‘
تاہم ایران میں شدید عوامی مظاہروں کے باوجود امریکہ کی جانب سے کسی عملی مدد کے آثار نظر نہیں آئے۔ امریکی صدر اپنے دعوؤں سے پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں اور اس بابت وہ کہتے ہیں کہ انہیں بریفنگ دی گئی ہے کہ ایران میں ہلاکتوں میں کمی آئی ہے اور اس بات کے شواہد موجود نہیں کہ اس وقت اجتماعی پھانسیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہو۔
بدترین تشدد کے خلاف آواز
اس کے برعکس اقوامِ متحدہ کے دیگر رکن ممالک اس مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جمعے کے روز ایران میں مظاہرین کے خلاف ممکنہ طور پر’’خوفناک تشدد‘‘ کیے جانے پر غور کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی اس اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ میں قائم ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم کی ایک ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس کے مطابق، اب تک چار ہزار سے زائد ہلاکتیں دستاویزی شکل میں سامنے آ چکی ہیں، جن میں 150 سے زائد سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ مزید 9 ہزار سے زیادہ اموات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اندازوں کے مطابق اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
عرب ریاستوں کا دباؤ
ٹرمپ کے مؤقف میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ بعض عرب ریاستوں کی جانب سے سفارتی دباؤ بھی بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، قطر، عمان اور مصر کے نمائندوں نے گزشتہ ہفتے امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے کیے تاکہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کو روکا جا سکے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ان ممالک نے تہران پر بھی تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
خلیجی ریاستوں میں بڑھتے خدشات
برلن میں قائم تھنک ٹینک مڈل ایسٹ مائنڈز سے وابستہ سیاسیات کی ماہر پولین رابی کے مطابق، ''خلیجی ریاستوں کے امریکی حملے کی مخالفت کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ ایک طرف وہ ایران کے کمزور رہنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور دوسری جانب انہیں خدشہ ہے کہ کسی بھی حملے کے نتیجے میں تشدد قابو سے باہر ہو سکتا ہے اور وہ خود ایرانی جوابی کارروائیوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔‘‘
یہی خدشات ہیمبرگ میں جرمن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سکیورٹی افیئرز کے ڈائریکٹر ایکارٹ ووئرٹز نے بھی ظاہر کیے۔ انہوں نے کہا، ''اگرچہ موجودہ حالات میں تہران میں حکومت کے خاتمے کا امکان کم ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ بغیر تشدد ممکن نہیں۔ یہ تشدد صرف ایران میں نہیں تھمے گا بلکہ خلیجی ریاستوں کے خلاف بھی رخ اختیار کر سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔‘‘
ایران پر حملہ اور معاشی بحران
ایران اور خلیجی ریاستوں کے درمیان کسی بھی مسلح تصادم کے سنگین معاشی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ پولین رابی کے مطابق، ''اگر ایران نے تجارتی راستے، خاص طور پر خلیج فارس، بند کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلیجی معیشتوں اور عالمی تجارت پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘ انہوں نے بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی مثال دیتے ہوئے خبردار کیا کہ خلیج فارس میں ایسی صورتحال کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
ووئرٹز کا ماننا ہے، ''خلیجی ریاستیں اس وقت معاشی تبدیلی کے اہم مرحلے سے گزر رہی ہیں، خصوصاً سعودی عرب اپنے 'ویژن 2030‘ پر کام کر رہا ہے۔ ایسے میں کسی بھی قسم کی بدامنی سرمایہ کاری، توانائی کی پیداوار اور سپلائی چینز کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘
آمرانہ طرز حکومت اور استحکام
ماہرین کے مطابق خلیجی ریاستیں خطے میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ آمرانہ طرزِ حکومت کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ کسی نامعلوم سیاسی قوت کے ابھرنے کے بجائے موجودہ حکومتوں کے ساتھ کام کرنا زیادہ محفوظ راستہ ہے۔ ساتھ ہی وہ 2011 جیسے عوامی مظاہروں کے دوبارہ ابھرنے سے گریز کرنا چاہتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4527 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C