ایران میں فرانسیسی شہری کو پانچ برس قید کی سزا
👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران میں فرانسیسی شہری کو پانچ برس قید کی سزا
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) ایران کی ایک عدالت نے فرانسیسی شہری لوئس آرناؤد کو پروپیگنڈا کرنے اور ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ یہ سزا ‘ناقابل قبول’ ہے۔
"Otage d'État" en Iran, le Français Louis Arnaud condamné à 5 ans de prison
➡️ https://t.co/XcBaDFU6Ee pic.twitter.com/wcPUN4zoc4— FRANCE 24 Français (@France24_fr) November 8, 2023
فرانس نے بدھ کے روز کہا کہ ایک ایرانی عدالت نے اس کے ایک شہری کو بے بنیاد الزامات کے تحت قصوروار بتا کر پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ ”انتہائی تشویش کے ساتھ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مسٹر لوئس آرناؤڈ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، ”یہ سزا، جس کے ثبوت میں کچھ بھی نہیں ہے اور وہ بھی کسی وکیل تک رسائی کی عدم موجودگی میں، قطعی ناقابل قبول ہے۔”
ارناؤد کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ایران کی ایک انقلابی عدالت نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں انہیں پانچ برس کی سزا سنائی ہے۔
خاندان نے کہا کہ ارناؤد ان تمام الزامات سے پوری طرح مبرّاہیں اور اس فیصلے کو ”انسانی حقوق اور انفرادی آزادیوں پر حملہ” قرار دیا۔
لوئس ارناؤد کے ساتھ کیا ہوا؟
ارناؤد پیشے سے بینکنگ کنسلٹنٹ ہیں، جنہیں گزشتہ ستمبر میں ایران میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں تہران کی ایون جیل میں رکھا گیا۔ ان کے خاندان نے ارناؤد کو ایک ”پرجوش سیاح” کے طور پر بتایا، جو طویل عرصے سے ایران کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔
خاندان نے کہا، ”بدقسمتی سے، ان کا خواب اس وقت ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا جب انہیں ناحق نشانہ بنایا گیا نیز قید کر لیا گیا اور اب انہیں بے بنیاد الزامات میں سزا سنا دی گئی ہے۔ اس سے ان کی آزادی اور حقوق چھین لیے گئے ہیں۔”
اہل خانہ کا اصرار ہے ارناؤد نے ستمبر 2022 میں شروع ہونے والی اس احتجاجی تحریک سے بھی، ایران میں رہتے ہوئے، ”اپنے آپ کو الگ رکھا، جو بطور احتجاج شروع ہوئی تھیں۔”
ارناؤد کے علاوہ تین دیگر فرانسیسی شہریوں کو بھی ایران نے حراست میں لیا ہے۔ اس میں سے ایک ٹیچر سیسیل کوہلر اور ان کے ساتھی جیک پیرس ہیں جبکہ تیسرے ایک شخص کی شناخت صرف ان کے پہلے نام، اولیور سے کی گئی ہے۔
ایران کی یرغمال بنانے کی حکمت عملی
ارناؤد کم از کم درجن بھر ان غیر ملکیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں تہران نے حراست میں لے رکھا ہے۔ مغربی ممالک کی حکومتیں اور بعض کارکن اس کو دانستہ طور پر یرغمال بنانے کی ایسی حکمت عملی کے طور پر بیان کرتے ہیں، جس کا مقصد مغرب سے مراعات حاصل کرنا ہے۔
حالیہ برسوں میں ایران کے پاسداران انقلاب نے درجنوں دوہری شہریت رکھنے والے ایرانی نژاد افراد اور غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں سے بیشتر پر جاسوسی اور سکیورٹی سے متعلق الزامات عائد کیا گیا ہے۔
ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ اس کا موقف ہے کہ وہ سفارتی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایسے افراد کو قید نہیں کرتا ہے اور وہ ایسے الزامات کو پوری طرح مسترد کرتا ہے۔
حالیہ مہینوں میں کئی غیر ملکی قیدیوں کو رہا بھی کیا گیا ہے، جس میں پانچ امریکی بھی شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے اکاؤنٹ میں منجمد کیے گئے اربوں ایرانی ڈالر کے فنڈز کے تبادلے میں ان امریکی شہریوں کو رہا کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C