ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی
👁️ 214 بار دیکھا گیا
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے بدھ کے روز اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان کے مطابق سزائے موت پر سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد عملدرآمد کیا گیا۔ عدلیہ کے مطابق مذکورہ شخص کو اسرائیلی بیرونی خفیہ ایجنسی نے آن لائن بھرتی کیا تھا اور وہ حساس معلومات اکٹھی کر رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نے تصاویر اور ویڈیوز بھی منتقل کیں۔ ایسے الزامات اس سے قبل دیگر سزائے موت کے مقدمات میں بھی سامنے آ چکے ہیں۔
جون سن 2025 میں ایران پر اسرائیلی فوجی حملوں کے بعد مبینہ جاسوسی کے الزامات کے تحت ملک بھر میں گرفتاریاں ہوئیں، جن کے سلسلے میں اب تک کم از کم 10 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
ایرانی حکومت اور عدالتی حکام ملک میں جاری حالیہ سیاسی عدم استحکام کے لیے اسرائیل اور امریکہ کے مبینہ کردار کو مورد الزام ٹھہراتے آئے ہیں۔ ایران میں ملک گیر احتجاج دسمبر کے آخر میں معاشی بحران کے خلاف غصے کے باعث شروع ہوا تھا، جبکہ 8 اور 9 جنوری کو بڑے مظاہرے ہوئے، جنہیں سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل دیا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہزاروں ہلاکتوں سے متعلق مصدقہ معلومات موجود ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے ایران میںسزائے موت کے استعمال پر تنقید کرتی رہی ہیں اور حکام پر الزام لگاتی ہیں کہ پھانسیوں کو بنیادی طور پر خوف پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس اِن ایران کے مطابق گزشتہ سال ایران میں دو ہزار سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی، جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3167 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C