ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں چوری کے جرم میں قید ایک ملزم کے ہاتھ کی چار کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندان کی ایک جیل میں چوری کے 28 مقدمات میں قید ایک ملزم کے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ ایران کے قوانین کے تحت پہلی بار چوری کرنے کی سزا دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دینا ہے تاہم ایسی سزاؤں کی خبریں عام نہیں کی جاتیں۔
ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان کے مطابق سزا پر عملدرآمد بدھ کو ایران کے صوبے مازندران کے دارالخلافہ ساری میں کیا گیا۔ مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بطور سزا چور کی انگلیاں کاٹنے پر ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو قبیح قرار دیا اور سوچے سمجھے طریقے سے کسی کو معذور اور جسمانی طور پر ناکارہ کرنا انصاف کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت اور تنقید کے باوجود ایرانی حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں سزا کا خوف پیدا کر کے انہیں جرم کرنے سے روکا جا سکتا ہے، ایسی سزائیں سماج میں لوگوں کو جرم سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
قبل ازیں جنوری 2018ء میں بھیڑ چوری کرنے کی پاداش میں ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران میں ایک 34 برس کے شخص کا ہاتھ کاٹ دیا تھا، ایران کی طرح سعودی عرب، نائیجیریا اور صومالیہ میں بھی اسلامی تعزیرات کے تحت سزائیں دینے کا رواج قائم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C