ایران: نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زرو دار دھماکا
👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران: نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زرو دار دھماکا
تہران (ڈیلی اردو) فضائی دفاعی تجربے کے باعث ایران کے نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زرو دار دھماکا سنا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکا جوہری پلانٹ سے 20 کلومیٹر دور آسمان میں سنا گیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ بادرود کے رہائشیوں نے آواز سنی اور ایک چمک دکھائی دی جس میں شہر کے اوپر آسمان میں کوئی چیز دھماکے سے پھٹتی ہوئی نظر آئی۔
تاہم ایرانی فوج کے ترجمان جنرل امیر تری خانی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’ایک گھنٹہ قبل زمین پر ہماری مستعدی کو جانچنے کے لیے میزائل نظام کا تجربہ کیا گیا تھا اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے‘۔
یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات غیر یقینی کا شکار ہیں۔
اسرائیل بارہا اس بات کا اظہار کرچکا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرے گا، ایران بھی اپنی جوہری تنصیبات کی حفاظت بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً مشقیں کرتا رہتا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق خطے میں موجود نظام کی جانچ کے لیے محفوظ طریقے سے اور مربوط دفاعی نیٹ ورک سے ہم آہنگ ہوکر یہ مشقیں کی جاتی ہیں۔
پیر کے روز ویانا میں 2015 کے جوہری معاہدے پر بات چیت کا دوبارہ آغاز ہوا ہے جبکہ اسرائیل عالمی طاقتوں پر زور ڈال رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اس بات چیت کو ترک کردیں۔
اسرائیلی موساد کی بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے جمعرات کے روز کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ وہ کسی برے معاہدے تک نہیں پہنچیں گے جو کہ ہمارے نقطہ نظر سے ناقابل برداشت ہو‘۔
گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا کہ وہ ایران کو اس بات کی قطعی اجازت نہیں دے گا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات میں ’تاخیری حربے‘ اختیار کرے اور دوسری جانب یورینیئم کی افزودگی اور دیگر سرگرمیاں بھی جاری رکھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C