ایران نے 1000 ہزار کلومیٹر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے: پینٹاگون
👁️ 205 بار دیکھا گیا
ایران نے 1000 ہزار کلومیٹر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے: پینٹاگون
واشنگٹن + تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) سی این این نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل شہاب تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 1000 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مختلف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور یا فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا۔
قبل ازیں ایران نے بدھ کے روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا یے۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے اگر انہیں مُذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران کو اس وقت جس طرح کے حالات کا سامنا ہے ان میں امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی شرط عاید کی۔
ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی گذشتہ برس اس وقت پیدا ہوگئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پایا جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کے ساتھ ایران پر عاید سابقہ پابندیاں بحال کردی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C