ایران نے بحری جہاز پر حملے کے اسرائیلی الزامات مسترد کردیے
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران نے بحری جہاز پر حملے کے اسرائیلی الزامات مسترد کردیے
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز) ایران کا کہنا ہے کہ وہ عمان کے ساحل پر اسرائیلی پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرپر حملے میں ملوث نہیں ہے، واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل نے مذکورہ حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے آن لائن ہفتہ وار کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست (اسرائیل) نے عدم تحفظ،دہشت گردی اور تشدد کو جنم دیا ہے، تہران مذکورہ واقعے میں ایران کےملوث ہونے کے الزام کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں جن کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی بحری کمپنی زوڈیک میری ٹائم کے زیر انتظام جاپانی بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں ایک برطانوی اور رومانیہ کا شہری ہلاک ہوگیا تھا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ واقعہ سخت رد عمل کا مستحق ہے۔
ٹینکر میں کیا ہوا تھا اس سے متعلق مختلف وضاحتیں سامنے آئی ہیں، زوڈیک میری ٹائم نے کہا کہ واقعہ ‘مشتبہ قزاقی’ ہے۔
عمان میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے ذرائع نے کہا ہے کہ حادثہ عمانی بحری سرحدوں کے باہر پیش آیا۔
واقعے سے متعلق خفیہ اطلاعات سے واقف مریکی اور یورپی ذرائع کے مطابق اس واقعے کا شک ایران پر ہے۔
امریکی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ یہ حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا لیکن حکومت حتمی شواہد تلاش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8910 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3528 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2280 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C