ایران نے جوہری مذاکرات میں شامل کرنیکا سعودی مطالبہ مسترد کردیا
👁️ 39 بار دیکھا گیا
ایران نے جوہری مذاکرات میں شامل کرنیکا سعودی مطالبہ مسترد کردیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے جوہری پروگرام پر کسی بھی ممکنہ گفت و شنید اور مذاکرات کے لیے سعودی عرب کی طرف سے خلیجی ریاستوں کی شمولیت کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر سعودی حکومت سے مکمل مشاورت کی جائے۔
اے ایف پی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو بات کرنے کی آزادی ہے لیکن بہتر ہے کہ کوئی بھی اپنی سطح سے اوپر بات نہ کرے تاکہ خود شرمندہ نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ 2015 کے اس جوہری معاہدے میں واپس شمولیت اختیار کر لیں گے، جے سی پی او اے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ معاہدہ 2018 سے اس وقت سے آخری سانسیں لے رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کے سلسلے میں اس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ سے پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
2019 کے بعد سے ایران پابندیوں کے جواب میں آہستہ آہستہ اہم جوہری بندشوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ایران معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر عمل کو یقینی نہ بنانے کو یورپ کی ناکامی قرار دیتا ہے۔
تہران نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اگر معاہدے کے دوسرے فریق اپنے وعدے پورے کرتے ہیں تو معاہدے کی بندشوں پر مبنی شقوں کو بحال کیا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں معروف عالم دین کی پھانسی کے بعد ایران میں سعودی سفارت خانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد سے ہی ریاض نے تہران سے تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔ دونوں ممالک شام سے یمن تک کے مختلف تنازعات میں حریف ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے جوہری معاہدے کی تجدید کے خلاف ایران کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ جے سی پی او اے پہلے ہی لکھا جا چکا ہے۔
انہوں نے جرمنی کی جانب سے اس معاہدے میں توسیع کی حالیہ درخواست کو بھی مسترد کردیا جو برطانیہ، چین، فرانس اور روس کے ساتھ اس معاہدے کا حصہ ہے۔ ایران اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی اس پر کوئی گفت و شنید کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یورپ اپنی جگہ جانتا ہے اور اسے یہ جان لینا چاہیے کہ جو کام زیادہ سے زیادہ دباؤ کے ذریعے حاصل نہیں ہوسکتا، وہ دوسرے ذرائع سے بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C