10/August/2019

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل دفاعی نظام کا افتتاح کردیا

👁️ 142 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل دفاعی نظام کا افتتاح کردیا

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل دفاعی نظام کا افتتاح کردیا

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے آج مقامی طورپر تیار کئے گئے میزائل دفاعی نظام کا افتتاح کیا جو کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے کہا کہ فلک ریڈار سسٹم غیر ملکی دفاعی ریڈار سسٹم کی جدید شکل ہے۔

ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل علی رضا صباحی‌ فرد نے کہا کہ نیا نظام بہت زیادہ صلاحیت کا حامل ہے اور 408 کلومیٹر کے اندر ہر طرح کے کروز میزائل جاسوس طیارے، ڈرون سسٹم اور بیلسٹک میزائل کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C