ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
👁️ 227 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
واشنگٹن/تہران (ڈیلی اردو) امریکا نے دوسرے روز بھی ایران کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی افواج نے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف مزید حملے کیے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کے خلاف ایران کے حالیہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔
امریکی کمانڈ کے مطابق امریکا بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں تجارتی جہازوں اور شہری عملے کے خلاف مبینہ جارحیت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایران پر جاری حالیہ امریکی حملے منگل کو کیے گئے حملوں کے مقابلے میں زیادہ بڑے پیمانے پر ہیں۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے بھی ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نئی کارروائی کا دائرہ کار پہلے حملوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں واقع امام علی نادسا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چابہار اور کونارک میں تقریباً 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بندر عباس، سرک، کونارک، چابہار، ایرانشہر اور بوشہر کے علاقوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بوشہر کے قریب ہونے والے حملوں میں جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق چابہار میں ہونے والے حملوں کے بعد داغے گئے پروجیکٹائلز کے ٹکڑے امام علی اسپتال کے قریب گرے، جس سے نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے ہوائی اڈے کی عمارت اور رن وے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے جنوبی صوبہ بوشہر میں پاسداران انقلاب کے ایک اہم فوجی اڈے پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جس میں متعدد افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق خلیج میں واقع متنازع ابو موسیٰ جزیرے پر بھی میزائل یا گولے داغے گئے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق بندر عباس کے مشرقی علاقے میں آٹھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ابو موسیٰ جزیرے اور جزیرہ سیریک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس سے قبل منگل کو کیے گئے حملوں میں ایران کے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں فضائی دفاعی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک، ساحلی ریڈار تنصیبات، بحری جہاز شکن میزائل صلاحیتیں اور پاسداران انقلاب کی 60 سے زائد چھوٹی کشتیاں شامل تھیں۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایرانی فوج کے ایک کمانڈر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف بڑے حملے شروع کر سکتی ہیں۔
یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید سخت کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C