ایران پر طاقتور حملے کیلئے تیار ہیں، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز
👁️ 230 بار دیکھا گیا
ایران پر طاقتور حملے کیلئے تیار ہیں، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو اسرائیل ایران پر پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ تیسرے حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا ہے کہ فوج ایران اور لبنان کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئیں ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد خطے میں ایک بار پھر مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہتزیریم ایئر بیس پر منعقدہ ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار اور ہائی الرٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج لڑائی دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں فضائی برتری دوبارہ حاصل کرنے اور ایران پر ایک بار پھر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو ختم کیا جا سکے اور اگر ضرورت پڑی تو تیسری بار بھی کارروائی کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ”اگر ہمیں دوبارہ جانا پڑا تو ہم پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ واپس جائیں گے۔“
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان نئی فوجی جھڑپیں شروع ہو چکی ہیں، جس کے باعث اپریل میں ہونے والی جنگ بندی اور جون میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کے بعد ایک مرتبہ پھر مکمل جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ 2 فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کمزور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ایرانی محور پہلے سے کہیں زیادہ کمزور جب کہ اسرائیل پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔“
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ یمن سے لے کر ایران تک کہیں بھی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ تنازع ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی مہم ابھی جاری ہے اور صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ فوج انتہائی ہائی الرٹ پر ہے اور فضائیہ کے سیکڑوں طیارے فوری کارروائی کے لیے تیار رکھے گئے ہیں جب کہ 10 ہزار فوجی آپریشنل تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ایال ضمیر کے مطابق اسرائیلی فوج اس وقت بھی ایران اور لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ جنگ کا آغاز 28 فروری کو اس وقت ہوا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی شروع کی، جس میں ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ حکام ہلاک ہوئے تھے۔ یہ ایران کے خلاف اسرائیل کی دوسری بڑی فوجی مہم تھی۔ اس سے قبل جون 2025 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان 12 روزہ جنگ لڑی جا چکی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C