ایران پر نئے فضائی حملوں سے قبل نیتن یاہو کی امریکی صدر ٹرمپ کو بریفنگ دینے کی تیاری
👁️ 232 بار دیکھا گیا
ایران پر نئے فضائی حملوں سے قبل نیتن یاہو کی امریکی صدر ٹرمپ کو بریفنگ دینے کی تیاری
واشنگٹن (ڈیلی اردو/این بی سی نیوز) ایران کے خلاف ممکنہ نئے فضائی حملوں کے تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اہم بریفنگ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق نیتن یاہو صدر ٹرمپ کو آگاہ کریں گے کہ اگر ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مزید توسیع کی تو اس سے پیدا ہونے والے خطرات اس حد تک بڑھ سکتے ہیں کہ ایرانی تنصیبات پر دوبارہ فضائی حملے ناگزیر ہو جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مجوزہ بریفنگ میں اسرائیلی وزیراعظم اس مؤقف کو واضح کریں گے کہ ایران کی جانب سے میزائل صلاحیت میں پیش رفت خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، جس کے جواب میں عسکری کارروائی پر غور کیا جا سکتا ہے۔
این بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی حکام اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے لیے استعمال ہونے والی اپنی بعض جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ تنصیبات رواں سال جون میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے دوران شدید طور پر متاثر ہوئی تھیں۔
اسی پس منظر میں اسرائیلی حکام امریکی صدر کو بریفنگ دینے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں یہ بھی زیرِ غور آئے گا کہ اگر ایران نے میزائل اور جوہری پروگرام کو آگے بڑھایا تو اس کی روک تھام کے لیے کن اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ممکنہ عسکری آپشنز کیا ہوں گے۔
اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C