ایران کا امریکہ پر جنگ بندی توڑنے کا الزام، سخت ردعمل کی دھمکی
👁️ 701 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکہ پر جنگ بندی توڑنے کا الزام، سخت ردعمل کی دھمکی
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر جنگ بندی کی “واضح خلاف ورزی” کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنی خودمختاری کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔
منگل کو جاری سرکاری بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی فوج نے 8 اپریل 2026 کو اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود اپنی “غیر قانونی اور بلاجواز کارروائیاں” جاری رکھیں۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہرمزگان کے قریب ایرانی تجارتی جہازوں کے خلاف متعدد “سمندری قزاقی” کی کارروائیاں کی گئیں، جو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایران کے مطابق یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے جب پاکستان کی ثالثی میں سفارتی عمل جاری ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان کارروائیوں سے امریکی قیادت کے “بدنیتی پر مبنی عزائم” ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کے بارے میں ایران کا “گہرا عدم اعتماد” اس کے ماضی کے طرزِ عمل کے باعث “منطقی اور حقیقت پسندانہ” ہے، اور ایرانی مؤقف میدانِ جنگ، عوامی سطح اور سفارتی محاذ پر اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 2(4) کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اقدامات کو عالمی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان تمام واقعات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
ایران نے خبردار کیا کہ وہ کسی بھی “جارحانہ اقدام” کو بلا جواب نہیں چھوڑے گا اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔
تاہم اس معاملے پر امریکہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے مفاہمت میں سنجیدگی نہیں دکھائی، ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے ،عباس عراقچی
21/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کے عدن اور المکلا میں حملے، عدن ایئرپورٹ کے قریب فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی سرحدی تنصیبات کا معائنہ، کم جونگ اُن کی بہن کی جنوبی کوریا کو سخت ردعمل کی دھمکی
21/October/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی جانب پانچ ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، حوثیوں کی حملے کی تردید: مدینہ منورہ کے قریب میزائل واقعے پر بھی اختلاف
21/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
21/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں سے مسافروں اور ملازمین کا اغوا، 6 مغوی بازیاب
21/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C