ایران کا بیلسٹک میزائل حملہ: ڈیاگو گارشیا تک رسائی کی کوشش ناکام
👁️ 274 بار دیکھا گیا
ایران کا بیلسٹک میزائل حملہ: ڈیاگو گارشیا تک رسائی کی کوشش ناکام
واشنگٹن (ڈیلی اردو) دی وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے بحرِ ہند میں واقع برطانیہ اور امریکہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا کی جانب دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے، تاہم دونوں میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک میزائل دورانِ پرواز ہی ناکارہ ہو گیا، جبکہ دوسرے میزائل کو ایک امریکی جنگی جہاز سے داغے گئے انٹرسیپٹر کے ذریعے روکا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسے مکمل طور پر تباہ کیا گیا یا نہیں۔
یہ فوجی اڈہ ایرانی سرزمین سے تقریباً 2,500 میل (4,000 کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کے پاس پہلے کے اندازوں سے زیادہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہو سکتے ہیں۔
ایران کی جانب سے برطانیہ اور امریکہ کے اس مشترکہ فوجی اڈے کی طرف میزائل فائر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم اس حملے میں تاحال کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ واقعہ اس وقت ہوا جب برطانیہ نے امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈوں کے اضافی استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی وزارت دفاع نے اس بات کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کہ ایران نے ڈیاگو گارشیا کی طرف میزائل داغے، تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران کے حملے خطے میں برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیاگو گارشیا جزیرہ ایران کے جنوبی ترین علاقے پاسبندر سے تقریباً 3,800 کلومیٹر دور واقع ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق ایران کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی رینج عموماً 2,000 سے 2,500 کلومیٹر کے درمیان سمجھی جاتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C