ایران کا تین اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران کا تین اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/روئٹرز ) ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک مشتبہ گروہ کے تین افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جن کا تعلق مبینہ طور پر اسرائیلی سیکرٹ سروس موساد سے بتایا گیا ہے۔ ان افراد پر حساس اور خفیہ اطلاعات کی فراہمی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی ایرانی صوبے سیستان اور بلوچستان سے تین ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان افراد کو خفیہ اور حساس معلومات تک رسائی کس طرح حاصل ہوئی۔
ایسے ایرانی دعووں کی آزادانہ تصدیق بالعموم نہیں ہو پاتی کیونکہ ایسی گرفتاریوں اور ملزمان کے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کی کارروائیوں کو خفیہ ہی رکھا جاتا ہے۔
ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے دیرینہ حریف
ایران اور اسرائیل برسوں سے ایک دوسرے پر اپنے خلاف جاسوسی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں اور دونوں ریاستوں کے مابین مخاصمانہ بیان بازی بھی معمول کی بات ہے۔
اسرائیل ایران کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور بارہا اس بات کی دھمکی بھی دے چکا ہے کہ وہ تہران کو مبینہ جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اس کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ ایران تاہم کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا ان کے حصول کی کوششوں کی تردید کرتا ہے۔ مگر ساتھ ہی تہران کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
اس سال جنوری میں اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے مبینہ ایرانی جاسوسوں کے ایک گروہ کا کامیابی سے پتہ چلا لیا تھا۔ تب اسرائیل کا کہنا تھا کہ ایران نے حساس مقامات کی تصویریں اتارنے نیز خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی خواتین کی خدمات حاصل کی تھیں اور ان خواتین کی مبینہ حوصلہ افزائی کی جا رہی تھی کہ وہ اپنے بیٹوں کو اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس میں بھرتی کروائیں۔
قبل ازیں گزشتہ برس ایران نے بھی جولائی میں یہ کہا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ مسلح گروپ کے اراکین کو اس وقت گرفتار کر لیا تھا، جب وہ ملک کی مغربی سرحد پار کر کے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایران وقتاً فوقتاً ایسے مشتبہ عناصر کی گرفتاریوں کے اعلان بھی کرتا رہتا ہے، جو اس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل سمیت مختلف حریف ممالک کے لیے مبینہ جاسوسی میں ملوث ہوتے ہیں۔
سن 2020ء میں ایران نے اپنی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق اہم معلومات امریکہ اور اسرائیل تک پہنچانے کے سلسلے میں مجرم قرار دیے گئے ایک شخص کو پھانسی بھی دے دی تھی۔ قاسم سلیمانی بعد میں عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
ایران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور خطے میں حزب اللہ اور حماس جیسی تنظیموں اور دیگر اسرائیل مخالف مسلح گروپوں کی حمایت کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C