ایران کی ’بدنام زمانہ‘ ایون جیل میں آتشزدگی، 4 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کی ’بدنام زمانہ‘ ایون جیل میں آتشزدگی، 4 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) تہران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی ’بدنامِ زمانہ‘ ایون جیل میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی کے باعث 4 قیدی ہلاک اور 61 زخمی ہو گئی ہیں۔
BREAKING: Evin Prison, the infamous fortress where Tehran’s political prisoners are warehoused, is on fire today, October 15, with reports of gunfire from the facility pic.twitter.com/Gt6PJru2C4
— Borzou Daragahi ???????? (@borzou) October 15, 2022
ایون جیل میں ماضی میں متعدد سیاسی قیدیوں کو رکھا جا چکا ہے اور جیل میں موجود ذرائع نے بی بی سی فارسی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں تہران میں موجود اس جیل میں شعلے بھڑکتے دیکھے جا سکتے تھے اور گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔
ایران گذشتہ کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔
بی بی سی فارسی کی رانا رحیم پور کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ جیل میں پیدا ہونے والی صورتحال کا حالیہ مظاہروں سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
تاہم رانا رحیم پور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا ہونے کا امکان اس لیے بھی ہے کیونکہ سینکڑوں مظاہرین کو ایون جیل بھیجا گیا تھا۔
سرکاری میڈیا کے حالیہ مظاہروں اور ایون جیل واقعے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے اور انھوں نے ایک اہلکار کا حوالہ دیا جنھوں نے آتشزدگی کا ذمہ دار ‘مجرمانہ عناصر’ کو قرار دیا ہے۔
تہران کے گورنر نے سرکاری ٹی وی سے جیل کے اندر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل ایسے حصہ میں فسادات کا آغاز ہوا جہاں معمولی جرائم میں ملوث افراد قید تھے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صحافیوں کی جانب سے حکام پر ‘جیل کو جان بوجھ کر آگ لگانے’ کا الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ ایک اہم سیاسی قیدی کو آگ بھڑکنے سے پہلے ہی گھر بھیج دیا گیا تھا۔
ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسانجانی کے بھائی کے مطابق انھیں ‘عارضی طور پر قبل ازوقت رہائی’ دی گئی تھی۔
حکومت مخالف مانیٹرنگ گروپ ’1500 تسویر‘ (1500 tasvir) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، ’ڈکٹیٹر مردہ باد‘ کے نعرے، جو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے اہم نعروں میں سے ایک ہے، کو جیل کے باہر سے سنا جا سکتا ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق، ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیل میں اس کے احاطے کے باہر سے اشیا کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پھر ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فسادات مالی فراڈ کے الزامات میں قید اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے درمیان ہوئے اور کوئی سیاسی قیدی اس میں ملوث نہیں تھا۔
کچھ قیدیوں کے اہل خانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے فون پر رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیل کے اردگرد انٹرنیٹ کنکشن بھی منقطع ہے۔
جیل کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل ویڈیوز میں چھاپے مار پولیس کو ایون میں داخل ہوتے دکھایا گیا تھا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ علاقے میں خصوصی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایمبولنسیں بھی وہاں موجود تھیں۔
برطانوی-ایرانی دہری شہریت کی حامل نازنین زغاری-ریٹکلف اور انوشہ اشوری دونوں کو ایون جیل میں جاسوسی کے الزام میں کئی سال تک قید رکھا گیا تھا، جس کی انھوں نے اس سال کے شروع میں رہائی سے قبل تردید کی تھی۔
انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے مغربی ممالک کے گروپوں کی جانب سے جیل پر طویل عرصے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے جیل میں حکام پر تشدد اور غیر معینہ مدت تک قید کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ طویل پوچھ گچھ اور قیدیوں کے لیے طبی دیکھ بھال سے انکار کا الزام عائد کیا ہے۔
ہیکرز کے ایک گروپ نے جو خود کو عدالت علی (علی کا انصاف) کہلاتا ہے، نے گذشتہ سال اگست میں ایون جیل سے لیک ہونے والی نگرانی کی فوٹیج کی ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں گارڈز قیدیوں کو مارتے یا بدسلوکی کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
بعض غیر ملکی حکومتوں نے جن کے شہریوں کو جیل میں رکھا ہوا ہے، نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ’جلد بازی‘ کے ساتھ واقعات کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ کی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر نے اسے ’انتہائی تشویشناک پیش رفت‘ قرار دیا۔
پانچ ہفتے قبل مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایران بھر میں مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ سنہ 1979 کے بعد ایران میں ایسے مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C