ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز)ایران اور حزب اللہ کے تعلقات سے واقف چار ذرائع کے مطابق تہران نے وعدہ کیا ہے کہ جب اس کے مالی وسائل بحال ہوں گے تو وہ اپنی اس لبنانی اتحادی تنظیم کی مالی معاونت میں اضافہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی مالی امداد حزب اللہ کو جنگ کے دوران ہونے والے بھاری نقصانات سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے، جبکہ یہ اسرائیل کے لیے بھی ایک دھچکہ ثابت ہو سکتی ہے، جس نے 2024 کی جنگ میں اس ایران نواز ملیشیا کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور تہران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی تھی۔
ایران کے اصرار پر متوقع جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے، جہاں 2 مارچ کو حزب اللہ نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے کیے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی کاروائی شروع کی جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے اور جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی بھی کی گئی۔
ماہرین کے مطابق لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ کو سیاسی طور پر تقویت دے سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت پر جب اسے گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ کی حمایت یافتہ لبنانی حکومت کے لیے بھی ایک چیلنج بن سکتی ہے، جو گزشتہ دو ماہ کے دوران واشنگٹن میں اسرائیلی حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے ذریعے وسیع تر جنگ بندی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
حزب اللہ کو امریکہ ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ یہ گروپ 1982 میں ایرانی پاسداران انقلاب کی مدد سے قائم ہوا تھا اور تب سے تہران اس کی مالی اور عسکری معاونت کرتا آ رہا ہے۔
دو علاقائی سفارت کاروں کے مطابق تہران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے منجمد اثاثے بحال ہونے کے بعد اسے مزید مالی وسائل فراہم کرے گا۔
ایک سینئر لبنانی ذریعے نے بتایا کہ ایران نے جلد از جلد اضافی فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ ایک دوسرے لبنانی ذریعے کے مطابق حزب اللہ کے لیے ایرانی حمایت میں اضافے کی توقع ہے۔ تاہم کسی بھی ذریعے نے مالی امداد کی ممکنہ رقم نہیں بتائی۔
حزب اللہ کے میڈیا دفتر نے کہا کہ ایران کی جانب سے حمایت کا اعلان پہلے ہی عوامی سطح پر کیا جا چکا ہے اور یہ تعاون جاری ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ واشنگٹن نے تہران کو واضح کر دیا ہے کہ اگر بحال ہونے والے فنڈز کسی ''دہشت گرد تنظیم‘‘ کو منتقل کیے گئے، تو انہیں روک دیا جائے گا۔
اس عہدیدار کے مطابق مفاہمتی معاہدہ ایران کو اپنے اتحادی گروپوں کو قابو میں رکھنے کی ترغیب بھی دیتا ہے، کیونکہ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا تو اسے معاہدے سے وعدہ کردہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سخت امریکی پابندیوں کے باوجود ایران نے حزب اللہ کی مالی معاونت جاری رکھی ہے۔ اس محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے دس ماہ کے دوران ایران نے حزب اللہ کو تقریباً ایک بلین ڈالر منتقل کیے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ کامیاب رہا اور تہران کے مالی وسائل میں اضافہ ہوا، تو اس کے اثرات نہ صرف لبنان بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کی علاقائی سیاست اور سلامتی کی صورتحال پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C