ایران کے خلاف فوجی دباؤ اور پابندیاں مسئلے کا حل نہیں،عراقچی
👁️ 117 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف فوجی دباؤ اور پابندیاں مسئلے کا حل نہیں،عراقچی
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کا پائیدار حل فوجی کارروائی یا مزید اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ممکن نہیں، بلکہ تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔
تہران میں مختلف ممالک کے سفیروں اور ناظم الامور سے ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ماضی میں جنگ اور سفارت کاری، دونوں طریقوں کو آزما چکا ہے، تاہم ان سے مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مزید پابندیاں عائد کرکے یا دباؤ بڑھا کر کسی نئے نتیجے تک پہنچنے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کا حل فریقین کے درمیان برابری، انصاف اور باوقار سفارتی رابطے کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ایک منصفانہ اور قابل قبول سمجھوتا ہی جنگ کے خاتمے اور ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کسی نئی فوجی پیش قدمی کا خواہاں نہیں، تاہم اگر امریکہ نے دوبارہ طاقت کے استعمال کا راستہ اختیار کیا تو ایران پہلے سے زیادہ تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
عراقچی نے امید ظاہر کی کہ امریکی قیادت کشیدگی بڑھانے کے بجائے سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C