ایران کے پاس کئی جوہری بم بنانے کیلئے کافی افزودہ یورینیم موجود ہے، آئی اے ای اے خفیہ رپورٹ
👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایران کے پاس کئی جوہری بم بنانے کیلئے کافی افزودہ یورینیم موجود ہے، آئی اے ای اے خفیہ رپورٹ
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے نے پیر کو اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے اعلیٰ سطح کی افزودہ یورینیم کا ایک بڑا ذخیرہ اکھٹا کر لیا ہے، جس سے وہ جوہری ہتھیار بنانے کے قریب چلا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ یریس کا کہنا ہے کہ اس نے جوہری توانائی کے نگران ادارے کی اس خفیہ رپورٹ کو دیکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے پاس افزودہ یورینیم کے ذخائر 20215 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے معاہدے کی طے شدہ مقدار سے 30 گنا تک بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں افزودہ یوینیم کا ذخیرہ 6201 کلوگرام سے زیادہ ہے، جو فروری میں بین الاقوامی جوہری توانائی کی ایجنسی کی تیارہ کردہ آخری رپورٹ سے 675 کلوگرام سے زیادہ ہے۔
جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر اور جوہری ہتھیاروں کی نگرانی سے متعلق اقوام متحدہ کے نگران اعلیٰ رافیل گروسی نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے پاس کئی ایٹمی بم بنانے کے لیے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے۔
گروسی نے اپریل میں اسکائی نیوز کو بتایا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معائنے کی سطح وہ نہیں ہے جو ہمارے پاس ہونی چاہیے۔
ایرانی عہدے دار یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنا سکتے ہیں۔ جب کہ ایران کا موقف یہ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
اقوام متحدہ اور ایران جوہری پروگرام کے معائنے بڑھانے سے متعلق 2023 کے معاہدے پر ابھی تک کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تہران نے آئی اے ای اے کے سب سے تجربہ کار جوہری معائنہ کاروں کو اپنی تنصیبات کی نگرانی سے روکنے کے ستمبر کے فیصلے پر ابھی تک نظرثانی نہیں کی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایجنسی ایران سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے اور ایجنسی کے درمیان جاری مشاورت کے تناظر میں اس معاملے پر نظرثانی کرے گا۔
آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان اس وقت سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جب 2018 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری معاہدے سے امریکہ کو یک طرفہ طور پر الگ کر لیا تھا۔
ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے تجربہ کار جوہری معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات میں آنے سے روکنے کے بعد جوہری ایجنسی کے لگائے گئے نگران کیمروں کے کام میں خلل پڑا ہے۔
تہران نے اپریل میں اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرونز اور میزائلوں سے ایک بڑا حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ شام میں ایک ایرانی قونصلر عمارت پر اسرائیل کے بظاہر حملے کے بعد کیا گیا جس میں دو ایرانی جنرل اور دیگر ہلاک ہو گئے تھے۔
اسرائیل کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام بھی ایران کو اسرائیل پر حملہ کرنے سے باز نہیں رکھ سکا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایران اس بڑے حملے کے بعد جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 335 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2773 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C