ایران کے یو اے ای پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، سیکیورٹی الرٹ جاری
👁️ 187 بار دیکھا گیا
ایران کے یو اے ای پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، سیکیورٹی الرٹ جاری
دبئی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یو اے ای کی سمت 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن میں سے ایک سمندر میں جبکہ دوسرا ساحل کے قریب زمین پر گرا۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایران سے متحدہ عرب امارات کی جانب آنے والے دونوں میزائلوں کی نشاندہی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ میزائلوں کے گرنے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اماراتی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے راستے میں تباہ کیا یا وہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی سمندر اور ساحلی علاقے میں جا گرے۔
میزائل خطرے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا، جس میں لوگوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور قومی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب ایران کی طرف سے تاحال ان میزائلوں سے متعلق کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ 13 اگست کو بھی متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے 2 تیل بردار بحری جہازوں کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اگلے روز یو اے ای نے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اور بحری گزرگاہ کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C