ایران ہمیں ’بلیک میل‘ نہیں کر سکتا، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 187 بار دیکھا گیا
ایران ہمیں ’بلیک میل‘ نہیں کر سکتا، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو،اے ایف پی، ڈی پی اے، اے پی، روئٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے اپنے بدلتے ہوئے بیانات سے واشنگٹن کو ’’بلیک میل‘‘ کرنے کی کوشش نہ کرے۔
یہ بیان تہران کی جانب سے اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کو ایک بار پھر بند کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ٹرمپ نے کہا: ’’ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔ وہ آبنائے کو دوبارہ بند کرنا چاہتے تھے، جیسا کہ وہ برسوں سے کرتے آ رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتے۔‘‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج دن کے اختتام تک ایران کے حوالے سے ’’کچھ معلومات‘‘ سامنے آئیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ ’’ہم ایک سخت موقف اپنائے ہوئے ہیں۔‘‘
ایرانی فوج نے ہفتے کے روز اس آبنائے کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا، جہاں سے دنیا کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب محض ایک دن پہلے ایران نے اسے کھلا رکھنے کا بیان دیا تھا۔
ایران کا مؤقف ہے کہ اس نے امریکہ کی طرف سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہنے کے ردعمل میں یہ قدم اٹھایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26297 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C