20/May/2026

ایران، امریکہ مذاکرات کی بحالی کی کوششیں: پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

👁️ 729 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران، امریکہ مذاکرات کی بحالی کی کوششیں: پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

ایران، امریکہ مذاکرات کی بحالی کی کوششیں: پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایران کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو بتایا کہ وزیر داخلہ کا یہ ’دورہ پچھلے دورے کا تسلسل ہے اور ان کا ایجنڈا (امریکہ اور ایران کے درمیان) مذاکرات کی بحالی ہے۔‘

 

اس کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب سے قریب سمجھی جانے والی خبر ایجنسی تسنیم نے بھی پاکستانی وزیرِ داخلہ کے تہران پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

 

خیال رہے محسن نقوی تقریباً چار روز ایران میں گزار کر گذشتہ روز منگل کو ہی پاکستان پہنچے تھے، جہاں انھوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباسی عراقچی سمیت متعدد ایرانی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

 

منگل کو ایران سے واپسی کے بعد محسن نقوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

 

حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیرِ داخلہ کے دورے کی تفصیلات تو شیئر نہیں کی گئیں، لیکن یہ دورے ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی ثالثی میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C