ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی حفاظت پر مامور کمانڈر کو ہٹا دیا گیا
👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی حفاظت پر مامور کمانڈر کو ہٹا دیا گیا
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حفاظت پر مامور یونٹ کے کمانڈر کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے کمانڈر کا تقرر کردیا گیا۔
عرب میڈیا نے ایرانی خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حفاظت پر مامور یونٹ کی تبدیلی ایسے موقع پر کی گئی جس سے 2 روز قبل ہی ایرانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی تبدیلی کی گئی تھی۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان رمضان شریف کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ (آئی آر جی سی) کے چیف کمانڈر حسین سلامی نے حسن مشروعی کو (آئی آر جی سی) کی “ولی امر” یونٹ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
“ولی امر” یونٹ کی کیا ذمہ داری ہے؟
“ولی امر” ایران کی سب اہم شخصیت سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔
اس یونٹ کے نئے کمانڈرحسن مشروعی فرکے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے ابراہیم جباری کی جگہ لی ہے، جوسنہ 2010 سے اس یونٹ کے سربراہ تھے۔
تاہم سپاہِ پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف نے یہ واضح نہیں کیا کہ جباری کو کوئی نیا کردارسونپا گیا ہے یا نہیں۔
ایرانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی برطرفی
اس قبل پاسداران انقلاب نے اپنے شعبہ سراغرسانی کے سربراہ حسین طائب کو بھی ہٹا دیا تھا۔
حسین طائب ایران کے طاقتور عالم دین ہونے کے ساتھ ہی سنہ 2009 سے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C