ایرانی فورسز نے سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے
👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایرانی فورسز نے سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران میں مقامی ذرائع نے بی بی سی فارسی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سیستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے کلیگان میں ایرانی سکیورٹی دستوں نے سینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے ہیں۔
سنیچر کو ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک کچی سڑک اور اس کے ارد گرد سینکڑوں گدھوں کی لاشیں دکھائی دے رہی پیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کے حکام نے ان جانوروں کو کالیگان کے علاقے میں ’ایندھن کی سمگلنگ کی روک تھام ‘ کی غرض سے ہلاک کیا ہے۔
نیروهای سپاه پاسداران به بهانه «قاچاق سوخت» صدها راس الاغ را در مرز کلهگان کشتند.
به گزارش رصد #بلوچستان به نقل از کمپین فعالین بلوچ، روز سه شنبه ۲۵ بهمن ماه ۱۴۰۱، صدها راس الاغ توسط نیروهای سپاه پاسداران به بهانه «قاچاق سوخت» کشته شدند.
—> pic.twitter.com/s50JQI3KaO— برای ایران (@ManBarayeIran) February 18, 2023
کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ 14 فروری کا ہے جس کی ویڈیوز اب سامنے آئی ہیں۔
کالیگان کا سرحدی پہاڑی علاقہ صوبہ سیستان اور بلوچستان کے سراوان کے اضلاع میں سے ایک ہے۔
ماضی میں ایندھن کی سمگلنگ کو روکنے یا اسے کم کرنے کے لیے کچھ سرحدی محافظوں نے جنگی تیروں سے ان جانوروں کو ہلاک کیا ہے۔
سیستان اور بلوچستان کی دو ممالک پاکستان اور افغانستان کے ساتھ 1100 کلومیٹر زمینی سرحد ہے اور بے روزگاری کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ تیل کی مصنوعات، خاص طور پر ڈیزل کی سمگلنگ کا ایک مقام ہے۔
ذرائع نے بی بی سی فارسی کو بتایا ہے کہ سینکڑوں گدھوں اور خچروں کی لاشیں گلیکان کے علاقے میں پڑی ہیں جہاں یہ تصاویر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ایندھن کو سرحد کے دوسری طرف منتقل کرنے کے بعد وہ اس علاقے میں گھومتے ہیں۔
بہت سے معاملات میں، سرحدی محافظ جانوروں کو اس وقت گولی مار دیتے ہیں جب ان کا ایندھن لی جانے والے قافلوں سے سامنا ہوتا ہے یا صرف گدھوں اور خچروں کے ریوڑ کو دیکھتے ہیں، جو اس علاقے میں صرف ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
مرے ہوئے سینکڑوں گدھوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں میں ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم بھی شامل ہے۔
یہ جانور عام طور پر ملک کے دوسرے حصوں سے اس مقام پر سمگل کیے جاتے ہیں۔ مقامی تاجروں کے پاس عموماً دس سے بیس گدھے یا خچر ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہی ان کا واحد سرمایہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ مالی صلاحیت کے حامل سرمایہ کاروں کے پاس ایندھن لے جانے کے لیے زیادہ جانور ہوتے ہیں، جو وہ مقامی کارکنوں کو کرائے پر فراہم کرتے ہیں۔
ایران میں ان جانوروں کو مارنے کی ایک تاریخ ہے۔ ایران کے فوجی دستوں نے سیستان و بلوچستان اور کردستان میں کئی بار جانوروں کو ہلاک کیا ہے۔ ابھی تک کسی ادارے نے ان جانوروں کو مارنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
لندن میں قائم عالمی ادارہ برائے تحفظِ حیوانات جو کہ جانوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے خلاف مظالم کے خاتمے کے لیے کام کرتا ہے، اس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں جانوروں کے تحفظ کے لیے بنیادی قانونی ڈھانچہ اب بھی وجود نہیں رکھتا۔
سنہ 2015 میں اسلامی کونسل کے کچھ ارکان نے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی ہلاکت کے واقعات کو روکنے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس وقت پارلیمنٹ کے سوشل کمیشن کے رکن شکور پورحسین شکلان نے پولیس فورس کے برتاؤ کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ افسران کو گھوڑوں کو ہلاک نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کے مالکان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جانا چاہیے۔
لیکن ایک معاملے میں صوبہ کردستان کے سرحدی محافظ کمانڈر نے ایسی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C