ایرانی پاسداران انقلاب کے بڑے پیمانے پر میزائل تجربات
👁️ 238 بار دیکھا گیا
ایرانی پاسداران انقلاب کے بڑے پیمانے پر میزائل تجربات
تہران (ڈیلی اردو/اے پی) سرکاری ٹی وی کے مطابق بحری مشقوں کے دوران پاسداران انقلاب نے کروز اور نئے بیلسٹک میزائلوں کے متعدد تجربات کیے ہیں۔ یہ جون میں اسرائیل کے ساتھ لڑائی کے بعد دوسری بڑی ایرانی فوجی مشقیں ہیں۔
ایران نے آج پانچ دسمبر بروز جمعہ بحری مشقوں کے دوسرے دن بحیرۂ عمان اور اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے قریب بڑے پیمانے پر کروز اور بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے اندرونی حصوں سے میزائل داغے، جو بحیرۂ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب اہداف پر لگے۔ یہ مشقیں جمعرات کو شروع ہوئی تھیں۔
ٹی وی نے ان میزائلوں کی شناخت کروز قادر-110، قادر-380 اور غدیر کے طور پر کی، جن کی رینج 2,000 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاسداران نے 303 نامی ایک بیلسٹک میزائل بھی فائر کیا، تاہم اس کی مزید تفصیل نہیں دی گئی۔
ٹی وی مناظر میں میزائلوں کے فائر اور اہداف پر لگنے کے مناظر دکھائے گئے۔ یہ اس نوعیت کی دوسری جنگی مشقیں ہیں، جوایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی اس لڑائی کے بعد کی جا رہی ہیں، جس میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں سمیت تقریباً 1,100 افراد مارے گئے تھے جبکہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں 28 افراد مارے گئے تھے۔
جنگ کے خاتمے کے بعد سے ایران بار بار کہہ رہا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ایران نے اس علاقے میں پہلی بحری مشق اگست میں کی تھی۔
پاسدارانِ انقلاب خلیج فارس اور اس کی تنگ گزرگاہ آبنائے ہرمز میں سرگرمیوں کی ذمے دار ہے جبکہ ملکی بحریہ بحیرۂ عمان اور اس سے آگے کے علاقوں کی نگران ہے۔ ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیتا آیا ہے، جس سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل گزرتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کا بحری بیڑا، جو بحرین میں تعینات پانچویں فلیٹ کے ذریعے خطے میں موجود رہتا ہے، ان آبی راستوں کو کھلا رکھنے کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C