ایران۔ ڈریس کوڈ کے نئے قانون پرعمل نہ کرنے والی خواتین کیلئے دس برس تک قید کی سزا
👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران۔ ڈریس کوڈ کے نئے قانون پرعمل نہ کرنے والی خواتین کیلئے دس برس تک قید کی سزا
جنیوا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے کے روز، ایرانی پارلیمان کے منظور کردہ ایک نئے قانون کو اپنی تنقید کا ہدف بنایا، جس میں ان ایرانی شہری خواتین کے لئے سزائے قید کی مدت اور جرمانے کی رقم میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے جو کہ ایران میں سر ڈھانپنے اور پورے جسم کو چھپانے والے ڈھیلے ڈھالے اسلامی لباس کی پابندی پر سختی سے عمل نہ کریں۔
جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے ہائی کمشنر کی ایک ترجمان روینا شمداثانی نے کہا کہ یہ فرمان جسے عفت اور حجاب کی ثقافت کو فروغ دےکر خاندان کی حمایت و اعانت کے قانون کا نام دیا گیا ہے، جابرانہ بھی ہے اور توہین آمیز بھی۔
انہوں نے کہا کہ ان ضوابط کے تحت ان خواتین اور لڑکیوں کو جو ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل نہیں کریں گی ، دس سال تک کی قید کی سزادی جا سکتی ہے۔ جبکہ سابق سزا صرف دو ماہ کی قید تھی۔
جرمانے کی رقم کو جو پہلے کوئی بارہ ڈالر کے مساوی تھی، بڑھا کر آٹھ ہزار پانچ سو ڈالر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔
یہ نیا قانون بائیس سالہ مہسا امینی کی موت کے تقریباً ایک سال بعد بنا ہے، جو ستمبر دو ہزار بائیس میں ایران کی اخلاقی پولیس کی تحویل میں اسکے صرف تین دن بعد ہلاک ہو گئی تھیں جب انہیں مبینہ طور ہر حجاب نہ پہننے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کی موت پر، جو شاہدین کے کہنے کے مطابق عہدہ داروں کی جانب سے انہیں جسمانی طور پر زدو کوب کئے جانے سے ہوئی تھی، ایران بھر میں مہینوں مظاہرے ہوئے جو زیادہ تر پر امن تھے اور جو ایران کے شیعہ مذہبی رہنماؤں کے چوالیس سالہ اقتدار کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھے۔
شمدا ثانی نے جمعے کے روز رپورٹروں کو بتایا کہ مہسا امینی کی موت کے بعد بڑے پیمانے پر غم و غصے کے اظہار کے باوجود بد قسمتی سے بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اور ایران میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے حالات کچھ بہتر نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے ہائی کمشنر وولکر ٹرک کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کا ڈریکونیںن قانون، بین الا قوامی قانوں کا مضحکہ اڑاتا نظر آتا ہے اور اسے یہیں پر روک دیا جانا چاہئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4823 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3570 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C