23/May/2026

ایران۔امریکہ مذاکرات: پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

👁️ 450 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران۔امریکہ مذاکرات: پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

ایران۔امریکہ مذاکرات: پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے فوجی شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے ہیں۔

 

تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔

 

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ اس دورے کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری، خطے میں امن و استحکام کی صورتحال اور دیگر اہم سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر، اعلیٰ عسکری قیادت اور سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

 

ذرائع نے ڈیلی اردو کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کے کردار کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ موجودہ تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکے۔

 

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز پر غور کر رہا ہے۔

 

پاکستانی ذرائع کے مطابق حالیہ اعلیٰ سطحی رابطے اسی سلسلے کی کڑی ہیں، جن میں فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C