ایغور مسلمانوں کی چین حوالگی، تھائی حکام پر امریکی پابندیاں عائد
👁️ 210 بار دیکھا گیا
ایغور مسلمانوں کی چین حوالگی، تھائی حکام پر امریکی پابندیاں عائد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے کم از کم 40 ایغور مسلمانوں کو چین کے حوالے کرنے پر تھائی حکام پر پابندیاں عائد کیں۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے بھی تھائی حکومت کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کم از کم 40 ایغور مسلمانوں کی چین کو حوالگی پر تھائی لینڈ کے حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس مسلم اقلیتی گروپ کے ارکان کو چین میں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ”ایغوروں اور دیگر گروہوں کو زبردستی چین واپس کرنے کے لیے، جہاں وہ تشدد اور جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں، غیر ملکی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی چینی حکومت کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
مبصرین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اس امریکی اقدام کا مقصد تھائی لینڈ اور دیگر ممالک سے اس طرح کی ملک بدریوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ امریکہ ماضی میں فوجی بغاوتوں اور تیسرے ممالک پر پابندیوں کی خلاف ورزیاں کرنے پر تھائی افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنا چکا ہے، تاہم واشنگٹن میں قائم سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں جنوب مشرقی ایشیا پروگرام کے ماہر مرے ہیبرٹ کا کہنا ہے کہ انہیں ماضی کی ایسی کوئی مثال یاد نہیں، جہاں تھائی حکومت کے اہلکاروں کے خلاف امریکی پابندیاں لگائی گئیں ہوں۔
مارکو روبیو نے ان حکام کے ناموں کا اعلان نہیں کیا، جن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
تھائی لینڈ نے ایک دہائی تک حراست میں رکھنے کے بعد فروری میں ایغور باشندوں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ تھائی حکام نے ایسا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی جانب سے جاری کیے گئے ان انتباہات کی بھی پرواہ نہیں کی جن کے مطابق چین واپسی پر ان ایغور مسلمانوں کو تشدد، ناروا سلوک اور ”ناقابل تلافی نقصان‘‘ پہنچنے کے خطرات لاحق ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس ماہ اطلاع دی تھی کہ کینیڈا اورامریکہ نے 48 ایغوروں کو دوبارہ آباد کرنے کی پیشکش کی، لیکن بنکاک کو خدشہ تھا کہ اس کا یہ اقدام چین کو ناراض کر دے گا۔ روبیو نے اپنے بیان میں کہا، ”میں فوری طور پر تھائی لینڈ کی حکومت کے ان موجودہ اور سابق اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہوں جو 27 فروری کو تھائی لینڈ سے 40 ایغوروں کی جبری واپسی کے لیے ذمہ دار، یا اس میں ملوث ہیں۔‘‘
روبیو نے کہا، ”چین کی نسل کشی اور ایغوروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کی دیرینہ کارروائیوں کی روشنی میں، ہم دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایغوروں اور دیگر گروہوں کو زبردستی چین واپس نہ بھیجیں۔‘‘
تھائی حکومت کا رد عمل
دوسری جانب تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چین کی طرف سے یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں کہ وہ ”ایغوروں کی حفاظت اور اس گروپ کی فلاح و بہبود کا عمل جاری رکھیں گے۔‘‘ تھائی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا، ”تھائی لینڈ نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کی ایک طویل روایت کو برقرار رکھا ہے، خاص طور پر بے گھر افراد کو امداد فراہم کرنے میں۔‘‘ تھائی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وہ ”امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور قریبی معاہدے کے اتحاد کو اہمیت دیتے ہیں۔‘‘
یورپی یونین کی جانب سے بھی مذمت
یورپی پارلیمنٹ نے بھی رواں ہفتے ایغوروں کی ملک بدری پر تھائی لینڈ کی مذمت کی اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں ایسی حرکتوں کو روکنے کے لیے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا استعمال کرے۔
چین نے ایغوروں کے خلاف بدسلوکی اور جبری مشقت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی، مذہبی بنیاد پرستی اور علیحدگی پسندی کو روکنے کے لیے ”پیشہ ورانہ تربیتی مراکز‘‘ قائم کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C