ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آزاد جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال شیلنگ اور فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پار ے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھاری شیلنگ اور فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر جواب دیا۔
تاہم بیان میں بتایا گیا کہ اس دوران ’فائرنگ کے تبادلے میں ایک بہادر سپاہی 35 سالہ فضل الٰہی ہلاک ہوگیا‘۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کے کواڈکاپٹر کو گرا دیا جو پاکستانی علاقے میں 100 میٹر تک گھس آیا تھا۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ سال 2020 میں اب تک پاک فوج پاکستانی علاقے میں دخل اندازی کی کوشش کرنے والے 16 بھارتی کواڈ کاپٹرز کو گراچکی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پار سے شیلنگ کے نتیجے میں کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں ایک 34 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں تواتر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔
23 دسمبر کو لائن آف کنٹرول کے ملحقہ سٹوال سیکٹر میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا تھا۔
22 دسمبر کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی اور شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل 18 دسمبر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر چری کوٹ پر فائرنگ کر کے اقوام متحدہ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس میں پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے مبصر ملٹری گروپ کے دو افسران سوار تھے۔
یہی نہیں بلکہ 10 دسمبر کو بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
25 نومبر کو بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے گڑھی گاؤں کے رہائشی 33 سالہ انصار ولد محمد اشرف ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے محض 3 روز قبل 22 نومبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 بے گناہ شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26295 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15544 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C