ایل او سی کی صورتحال: بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، شاہ محمود قریشی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایل او سی کی صورتحال: بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، شاہ محمود قریشی
ملتان (ڈیلی اردو) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار، کہتے ہیں کہ کشمیرکی صورتحال پر 2 روز قبل ویڈیو پیغام کے ذریعے اظہارتشویش کیا، 12 دسمبر کو خط کے ذریعے سلامتی کونسل کو تحفظات سے آگاہ کیا، نئے شہریت بل کیخلاف 10 سے زیادہ بھارتی ریاستوں میں احتجاج ہو رہا ہے، بھارتی اپوزیشن بھی سراپا احتجاج ہے۔
Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi has urged the international community to take notice of dangerous steps taken by the Indian government which are badly affecting peace in the region. pic.twitter.com/EqCIONiias
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) December 22, 2019
انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں خصوصاً مسلمان شہریت بل کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 39 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے.
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، 2 روز قبل بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کی طرف سےکسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گزشتہ روز پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، عالمی برادری مودی حکومت کے خطرناک کھیل کا نوٹس لے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C