ایکسائز خیبر پختونخوا کا موٹر وے پولیس پر منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا الزام
👁️ 39 بار دیکھا گیا
ایکسائز خیبر پختونخوا کا موٹر وے پولیس پر منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا الزام
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا ایکسائز اسکواڈ اور موٹر وے پولیس کے درمیان تکرار کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے موٹر وے پولیس پر منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا الزام لگادیا۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو 30 کلو ہیروئن کی ممکنہ اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع مل تھی، انہوں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو موٹروے اہلکاروں نے دخل اندازی کی جس کے نتیجے میں 30 کلو ہیروئن سے بھری گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
محکمہ ایکسائز کے پی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی بلا جواز کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس سے مفادات کے ٹکراؤ کی بو آرہی ہے، ایس ایچ او ریاض خان اور اسکے عملے کو زدو کوب کرنے کی آڑ میں ہیروئن سے بھری گاڑی کو بھگایا گیا۔
ترجمان کے مطابق کیا پشاور موٹروے اور جی ٹی روڈ وفاق کے زیرانتظام علاقے میں ہیں اور کیا ان پر اسمگلرز کو کھلی چھوٹ دے دی جائے؟ اس سے قبل بھی موٹروے پر منشیات اور گاڑیوں کی اسمگلنگ کے شواہد موجود ہیں، کے پی نارکوٹکس سبسٹانسز کنٹرول ایکٹ 2019 کے تحت محکمہ ایکسائز انسداد منشیات کیلئے صوبے کے کسی بھی کونے میں کارروائی کا مجاز ہے، اس قانون کے تحت منشیات اسمگلرز کی مدد کرنے والے افراد یا ادارے کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C