باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حوثی باغیوں کا حملہ، 3 پاکستانیوں سمیت 4 افراد ہلاک
👁️ 140 بار دیکھا گیا
باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حوثی باغیوں کا حملہ، 3 پاکستانیوں سمیت 4 افراد ہلاک
صنعاء(ڈیلی اردو) یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کی اہم گزرگاہ باب المندب میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں عملے کے 4 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں 3 پاکستانی اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہے۔
رائٹرز کے مطابق یمن کی وزارتِ نقل و حمل نے بتایا ہے کہ باب المندب آبنائے میں ایک چھوٹے مال بردار جہاز پر حملے کے بعد اس میں سوار عملے کے چار افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد جہاز کا عملہ اس کا کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا، جبکہ عملے کی مدد کے لیے پہنچنے والے تین ساحلی محافظ بھی ڈرون حملے میں زخمی ہوئے۔
بحری سلامتی سے متعلق برطانوی ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کو موصول ہونے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم شے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ بحری سلامتی کے ادارے ایمبری کے مطابق واقعہ یمن کے جزیرے پیریم کے شمال مشرق میں اس وقت پیش آیا جب جہاز لنگر انداز تھا۔
ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا جہاز مصری ملکیت کا ’’تہامہ‘‘ بتایا جا رہا ہے، تاہم ایران نواز حوثی باغیوں نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ہلاک ہونے والے افراد کے نام اور ان کی ملازمتوں سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکیں۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی اور انڈونیشین شہریوں کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم مختلف ذرائع کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں، جس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والی انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے۔ اس راستے سے گزرنے والے تجارتی جہاز بحیرہ احمر کے ذریعے نہر سویز تک پہنچتے ہیں، جس کے باعث یہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
ماضی میں بھی حوثی باغیوں کی جانب سے اس خطے میں تجارتی اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی جہاز رانی کو مشکلات اور اضافی حفاظتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C