باجوڑ اور ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائیاں، 4 اہلکار زخمی، 2 اغوا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ اور ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائیاں، 4 اہلکار زخمی، 2 اغوا
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بدن ٹو پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسی دوران، ضلع ٹانک کے کوڑ بازار میں دہشت گردوں نے دو افراد کو اغوا کر لیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کو دہشت گردوں نے کوٹ اعظم کی جانب لے جایا۔
دوسری جانب، ضلع بنوں میں پولیس نے تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان بنوں پولیس کے مطابق تھانہ بکاخیل پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو پولیس نے جدید تھرمل کیمروں کی مدد سے ناکام بنایا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا اور فوراً مؤثر حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں تعینات جوان نہ صرف الرٹ تھے بلکہ ہر طرح کے حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار بھی تھے، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روک کر ایک ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنایا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جاتا ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C