30/June/2024

باجوڑ میں دہشت گردانہ حملے میں ڈاکٹر رشید خان ہلاک

👁️ 261 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں دہشت گردانہ حملے میں ڈاکٹر رشید خان ہلاک

باجوڑ میں دہشت گردانہ حملے میں ڈاکٹر رشید خان ہلاک

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سرکاری ہسپتال کا ڈاکٹر ہلاک ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ ماموند کے علاقے زگئی میں رونما ہوا۔ جب نامعلوم دہشت گردوں نے ڈاکٹر رشید خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے موقع سے خول اور دیگر شواہد جمع کرلیے۔ جبکہ واردات کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہوگئے۔

ڈاکٹر رشید خان او ٹی ٹیکنیشن ہیڈ کوارٹر خار ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رشید پر اس سے قبل متعدد بار حملے کئے گئے تاہم وہ آج وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C