04/February/2023

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، ماں بیٹا زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، ماں بیٹا زخمی

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، ماں بیٹا زخمی

خار (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خاتون اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1621779794282303493?t=tmb0orA3I2xIm8hDW9Lg-Q&s=19

پولیس ذرائع کے مطابق آج ہفتہ کی صبح تحصیل سالارزئی کے گاؤں (تنگی شلتالو شاہ) میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں زوجہ جان سردار اور اس کا بیٹا پندرہ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔

زرائع کے مطابق بم گھر کے قریب نصب کیا گیا تھا، ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C