باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 13 دیہات کلیئر، 22 میں کارروائیاں جاری
👁️ 414 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 13 دیہات کلیئر، 22 میں کارروائیاں جاری
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز نے مسلح عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مزید پیش رفت کی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک 13 دیہات کو شدت پسندوں سے کلیئر کروا لیا گیا ہے جبکہ ان دیہات سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کو واپس گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تحصیل ماموند کے 22 دیہات میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کی اصل تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد بہت زیادہ نہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی یہ علاقے بھی کلیئر کر دیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں عسکریت پسندوں کے خلاف یہ ٹارگٹڈ کارروائیاں گزشتہ ماہ شروع کی گئی تھیں۔ کارروائی کے آغاز کے وقت سکیورٹی خدشات کے باعث 36 دیہات سے مقامی آبادی کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ ان علاقوں سے مجموعی طور پر 22 ہزار 657 خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔
متاثرہ خاندانوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوڑ کے مختلف علاقوں میں اسکولوں اور دیگر سرکاری مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کی گئی تھیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مزید علاقے شدت پسندوں سے کلیئر ہوتے جائیں گے، وہاں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو بھی واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C