باجوڑ میں عسکریت پسندوں کیخلاف فوج کا ’’ٹارگٹڈ آپریشن‘‘، بچے سمیت 3 شہری ہلاک
👁️ 337 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں عسکریت پسندوں کیخلاف فوج کا ’’ٹارگٹڈ آپریشن‘‘، بچے سمیت 3 شہری ہلاک
پشاور + خار (نمائندہ ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف ’’ٹارگٹڈ آپریشن‘‘ شروع کر دیا ہے، جس کے باعث ہزاروں مقامی باشندے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
اگرچہ اس کارروائی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن سرکاری افسر سعید اللہ کے مطابق یہ بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی نہیں، بلکہ شدت پسندوں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری جانی نقصان سے بچ سکیں۔ ایک اور سرکاری افسر شاہد علی نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بمباری کی۔ صوبائی پولیس چیف ذوالفقار حمید نے تصدیق کی کہ آپریشن جاری ہے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ اگست 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد متعدد ٹی ٹی پی رہنما اور جنگجو افغانستان میں منتقل ہوئے اور وہاں سے باجوڑ سمیت پاکستانی علاقوں میں حملے کیے۔ اس سے قبل 2009 میں بھی باجوڑ میں پاکستانی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا، جس میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔
گولہ گرنے سے بچے سمیت تین افراد ہلاک
اسی دوران تحصیل ماموند کے علاقے ایراب میں ایک گھر پر گولہ گرنے سے گھر کا سربراہ، ایک خاتون اور سات سالہ بچہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اچانک پیش آیا، جس سے گھر میں ’’قیامت صغریٰ‘‘ کا منظر پیدا ہو گیا۔
اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے سوال اٹھایا: “ہمارا سات سالہ بچہ، جس کے آپ نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، یہ کون سا دہشت گرد تھا؟ اللہ کا واسطہ ہمیں امن سے جینے دیجیے۔”
بطور صحافی، ہلاک بچے کی تصویر شائع کرنا ممکن نہیں، ورنہ دنیا کو یہ مظالم دکھائے جاتے تاکہ سب حقیقت جان سکیں۔
مقامی افراد نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حملے فوری بند کیے جائیں اور متاثرہ خاندان کی مالی و اخلاقی مدد کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C